متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی فضائی آپریشن مکمل ہوگیا
3 ماہ کے دوران امارات سے 60 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا، 28 جون سے پی آئی اے اور ائیر بلیو امارات کیلئے معمول کی پروازوں کا آغاز کر دیں گی: پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی
محمد علی ہفتہ 27 جون 2020 21:52
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ خصوصی فضائی آپریشن کی تکمیل کے بعد اب کل 28 جون سے 2 پاکستانی ائیرلائن متحدہ عرب امارات کیلئے معمول کی پروازوں کا آغاز کر دیں گی۔ ان فضائی کمپنیوں میں پی آئی اے اور ائیر بلیو شامل ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ائیرلائن نے 50 ہزار سے زائد، جبکہ اماراتی فضائی کمپنیوں نے 10 ہزار پاکستانیوں کو ان کے وطن واپس پہنچایا۔
دبئی سے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے 30 ہزار جبکہ ابوظہبی سے 20 ہزار پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہوئی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں انتقال کر جانے والے 208 پاکستانیوں کی میتیں بھی پاکستان واپس بھجوائی گئیں۔ مخیر حضرات کے تعاون سے پاکستانی سفارت خانے نے 561 پاکستانیوں میں وطن واپسی کیلئے مفت ٹکٹس کی تقسیم کی۔ پاکستانی قونصل جنرل نے خصوصی فضائی آپریشن کی تکمیل کیلئے بھرپور مدد فراہم کرنے پر اماراتی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے پاکستان کا سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.