فخر پاکستان، فخر کینیڈا۔۔۔ پاکستانی نژاد کینیڈین سماجی کارکن سید نجم حسن کا ایک اور شاندار اعزاز

کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کے بعد خصوصی مہم کے ذریعے ضرورت مندوں تک مفت کھانا پہنچا کر کینیڈین اور پاکستانی عوام کے دل جیت لیے، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

منگل 30 جون 2020 03:38

فخر پاکستان، فخر کینیڈا۔۔۔ پاکستانی نژاد کینیڈین سماجی کارکن سید نجم ..
کلگری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2020ء) فخر پاکستان، فخر کینیڈا۔۔ حوصلہ بلند ہو تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں۔ جی ہاں یہ کہا جاتا ہے کینیڈا کے شہر کلگری میں موجود ملٹی کلچرل لائبریری سے عالمی شہرت پانے والے پاکستانی نژاد کینیڈین سید نجم حسن (نام پر کلک کریں) کے لیے، جنہوں نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا اور کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات میں اپنی ٹیم کیساتھ مل کر خصوصی مہم کے ذریعے ضرورت مندوں تک، جو کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، کھانے کی رسائی کو ان کے دروازوں تک آسان بنایا۔

ناصرف یہ بلکہ مختلف علاقوں میں کمیونٹی آوٹ ڈور فوڈ بینک کے ذریعے بے روزگار اور سفید پوش لوگوں کی مشکلات کو دور کیا۔

(جاری ہے)

یہ فری فوڈ بینک سروس 24/7 کھلا ہوتا ہے اس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو(انٹرویو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں) کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد ہی اس مہم کا آغاز کر دیا تھا۔

ہم مشکل وقت میں اپنے پیاروں کو نہیں بھول سکتے، اسی لیے اپنی مدد آپ کے تحت اور ٹیم کے ساتھ مل کر مفت کھانے کی فراہمی کی ہم کا آغاز کیا۔ سید نجم حسن بتاتے ہیں کہ لوگ بذریعہ فیس بک اور ٹوئٹر ہمیں پیغام بھیجتے ہیں اور پھر ہم ان لوگوں کے گھر کی دہیلز پر کھانا پہنچاتے ہیں۔ یہ سب کچھ ٹیم ورک کے نتیجے میں ممکن ہوتا ہے۔


سید نجم حسن کا کہنا ہے کہ ان سب سماجی سرگرمیوں کے بدلے میں لوگ انہیں جن دعاوں اور شکریہ کے پیغامات سے نوازتے ہیں، یہی ان کیلئے بہت بڑا سرمایہ ہے۔

سید نجم حسن نے اپنے ایک خصوصی انٹریو میں بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم کرونا وائرس کے موجودہ بحران میں کمیونٹی آوٹ ڈور فوڈ بینک نامی مہم کا ایک اور اہم ترین کام انجام دے رہے ہیں۔  ہم شہر کے مختلف مقامات پر کمیونٹی آوٹ ڈور فوڈ بینک قائم کر رہے ہیں۔ اس قسم کے اقدامات کی پاکستان میں بھی بے حد ضرورت ہے۔ کرونا وائرس بحران کے باعث لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔

خاص کر سفید پوش طبقہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایسے میں کمیونٹی آوٹ ڈور فوڈ بینک کے ذریعے کوئی بھی ضرورت مند شخص جب چاہے یہاں سے کھانا لے جا سکتا ہے۔


کمیونٹی آوٹ ڈور فوڈ بینک 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے اور اس سے کھانے کے حصول کیلئے نا کوئی فیس ہے، نا رجسٹریشن نا کرائے کی ضرورت ہے۔ اس فوڈ بینک میں ایسے کھانے رکھے جاتے ہیں جو طویل عرصے کیلئے کارآمد ہوتے ہیں۔

جبکہ مخیر حضرات اس فوڈ بینک کیلئے کھانا عطیہ بھی کر سکتے ہیں۔ کمیونٹی آوٹ ڈور فوڈ بینک منصوبے کے پھیلاو کے بعد کافی لوگ، خاص کر وہ لوگ جو اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہ بہت مستفید ہوئے ہیں۔ سید نجم کا بتایا ہے کہ کینیڈا کی وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتی کی جانب سے ان کی ان کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔



انہیں اور ان کی ٹیم کو کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

وہ اور ان کی ٹیم اللہ کے حضور بہت شکرگزار ہیں کہ انہیں خلق خدا کی خدمت کا موقع ملا۔ جبکہ یہ بھی خوشی ہے کہ وہ اپنی سماجی خدمات کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب رہے۔ سید نجم حسن اور ان کی ٹیم کو اپنی ناقابل فراموش کاوشوں کی وجہ سے بی بی سی (آرٹیکل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں) اور دیگر کینیڈین اور بین الاقوامی میڈیا میں بھرپور پذیرائی اور کوریج ملی ہے۔

سید نجم اور ان کی ٹیم کے کچھ انٹرویوز اور میڈیا کوریج کی ویڈیوز ملاحظہ کیجیے: