ً بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں غیرمعیاری و مضر صحت اشیا کے تدارک کیلئے جاری

ژ*ضلع کیچ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اورصفائی کی ابتر صورتحال پر چار ہوٹلوں،زائد المیعاد مشروبات و ممنوعہ گٹکا پان پراگ برآمد ہونے پر ایک جنرل اسٹور،غیرمعیاری اجزا سے تیار کردہ اشیا کی فروخت و صفائی نہ ہونے پر ایک بیکری اور دکان میں گندگی، کھلے گوشت کی موجودگی اور گوشت ڈھکا ہوا نہ ہو نے پر ایک پولٹری شاپ پر جرمانہ عائد

پیر 29 جون 2020 22:45

․تربت /حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں غیرمعیاری و مضر صحت اشیا کے تدارک کیلئے جاری کارروائیاں کے دوران تربت ضلع کیچ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اورصفائی کی ابتر صورتحال پر چار ہوٹلوں،زائد المیعاد مشروبات و ممنوعہ گٹکا پان پراگ برآمد ہونے پر ایک جنرل اسٹور،غیرمعیاری اجزا سے تیار کردہ اشیا کی فروخت و صفائی نہ ہونے پر ایک بیکری اور دکان میں گندگی، کھلے گوشت کی موجودگی اور گوشت ڈھکا ہوا نہ ہو نے پر ایک پولٹری شاپ پر جرمانہ عائد کیا گیا، بعدازاں کاروائی کے دوران برآمد ہونے والے 25کلوگرام گٹکا پان پراگ اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد کی موجودگی میں تلف کردیا گیا، علاوہ ازیں حب شہر میں بی ایف اے کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ہدایات و پابندی کے باوجود مضر صحت پان پراگ کٹکا کی فروخت پر سات پان شاپس،صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزرز، گلی سڑی سبزیوں و فنگس زدہ گوشت کی موجودگی پر دو ہوٹلوں،بریانی کی تیاری میں ناقص اجزا و رنگوں کے استعمال،کچن ایریا میں گندگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر دو بریانی شاپس، نان فوڈ گریڈ کلرز کی موجودگی و کھانے پینے کے مراکز کو ان کی فروخت پر ایک سپر اسٹور، جبکہ ایک بیکری کو خراب و فنگس لگے مختلف بیکری آئٹمز کی برآمدگی پر جرمانہ کیا گیا.بی ایف اے حکام نے چیکنگ کے دوران برآمد ہونے والا گٹکاپان پراگ اور نان فوڈ گریڈ کلرز قبضے میں لے لیی.مزید براں مراکز مالکان و ملازمین کو حفظان صحت کے اصولوں و بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز اور فوڈ سیفٹی حکام کی جانب سے دی گئیں ہدایات کے مطابق اشیا خوردونوش کی تیاری و فروخت یقینی بنانے کی تاکید کی گئی جبکہ انہیں بی ایف اے کے مقررہ معیار بشمول کورونا وائرس سے بچا سے متعلق احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدامات بارے آگاہی بھی دی گئی�

(جاری ہے)