پولیس اہلکاروں نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے دہشتگردوں کا بہادری اور پروفیشنل انداز میں مقابلہ کیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

منگل 30 جون 2020 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے دہشتگردوں کا بہادری اور پروفیشنل انداز میں مقابلہ کیا جو ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بتادیا کہ وہ دہشت گردی کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ بہادر پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کی اس ہمت کی داد دیتے ہیِں۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ حملے کے شہدا اور زخمیوں کیلئے دعا گو ہوں۔