عالمی ادارہ صحت کا تحقیقاتی ٹیم چین بھجوانے کا اعلان

منگل 30 جون 2020 15:57

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلائو بارے اپنی تحقیقاتی ٹیم چین بجھوانے کا اعلان کیا ہے ،امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے شدید تنقید اور فنڈ روکے جانے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ روز کے دوران تحقیقاتی ٹیم چین بھیجے گا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس ایڈہانوم گیبریسس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ ہفتے ان کی ایک تحقیاتی ٹیم چین روانہ ہو گی تا کہ وہ کورونا وبا کی اصلیت کو سامنے لا سکے۔

متعلقہ عنوان :