شکریہ جنرل قمر باجوہ! نگار جوہرکو پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بننے پرسوشل میڈیا پرمبارکبادیں وصول

لیفٹیننٹ جنرل پہلی خاتون سرجن جنرل محترمہ جنرل نگار جوہر تمام پاکستانی خواتین کی رول ماڈل بنیں گی اور انکی ترقی دنیا کو ترقی پسند پاکستان کی طرف متوجہ کرے گی۔کامران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 جون 2020 16:14

شکریہ جنرل قمر باجوہ! نگار جوہرکو پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بننے پرسوشل ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2020ء) نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں، میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق میجر جنرل نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل مقرر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پیر ضلع صوابی سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

میجر جنرل نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔2017 میں وہ میجر جنرل کے عہدے تک پہنچنے والی تیسری خاتون افسر بنیں۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل جوہر کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے اور وہ پاک فوج کے سابق افسر میجر (ر) محمد عامر کی بھانجی ہیں جو انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے والد کرنل قادر نے بھی آئی ایس آئی میں خدمات انجام دیں۔وہ اور ان کی اہلیہ 30 تیس سال قبل ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا بات ہے ضلع صوابی کے پنج پیر کی خاتون ایک ماہر ڈاکٹر آج سے پاکستان آرمی کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پہلی خاتون سرجن جنرل محترمہ جنرل نگار جوہر تمام پاکستانی خواتین کی رول ماڈل بنیں گی اور انکی ترقی دنیا کو ترقی پسند پاکستان کی طرف متوجہ کرے گی شکریہ جنرل قمر جاوید باجوہ!۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پہنچی ہیں۔