محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے: محمکہ موسمیات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 30 جون 2020 21:55

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 جون2020ء) گرمی سے ستائے لوگوں کو خوشخبری سناتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، پنجاب اورگلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی اور ساحلی پٹی پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش ہوئی ہے۔