جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مزید 51 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 12,850 ہو گئی

بدھ 1 جولائی 2020 12:20

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مزید 51 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 12,850 ..
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مزید51 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 12,850 ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تین دن کے دوران روزانہ 50 کیسز رپورٹ ہوئے، نئے کیسز میں سے 15 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جو بیرون ملک کا سفر کر کے آئے تھے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں اب بھی وائرس سے متاثرہ کئی افراد ایسے ہیں جنہوں نے گرجا گھروں کے مذہبی اجتماعات میں شرکت کی ہے۔

ملک میںاب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 282 ہے۔ اموات کی مجموعی شرح 2.19 فیصد رہی۔ مکمل صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر مزید 76 مریضوں کو قرنطینہ سے فارغ کردیا گیا، جس سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11,613 ہو گئی ہے۔ بحالی کی کل شرح 90.4 فیصد تھی۔ 3 جنوری سے جنوبی کوریا میں 1.28 ملین سے زیادہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا ہے، جن میں 12,52,855 افراد کا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :