موٹر وے بیٹ 7 نارتھ ٹو کے افسران کے کوویڈ۔19 کے ٹیسٹ کرائے گئے

بدھ 1 جولائی 2020 14:40

موٹر وے بیٹ 7 نارتھ ٹو کے افسران کے کوویڈ۔19 کے ٹیسٹ کرائے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے این۔5 نارتھ زون کے ڈی آئی جی کی زیر نگرانی فرنٹ لائن سولجرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ذونل کمانڈ این فائیو نارتھ زون ڈی آئی جی محمد وصال فخر سلطان کی خصوصی ہدایات پر بیٹ 7 نارتھ ٹو کے افسران کے کوویڈ۔19 کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

این فائیو نارتھ زون کے افسر تعلقات عامہ انسپکٹر نوروز خان کی طرف سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سی ای او جہلم ڈاکٹر محمد وسیم نے اپنی خصوصی ٹیم ڈاکٹر سلیمان جواد کی سربراہی میں ارسال کی جس نے تمام افسران کے کوویڈ ۔

19 کے ٹیسٹ کیے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی علی عابد رضوان بیٹ کمانڈ بیٹ۔7 ، انسپکٹر رانا نسیم عباس ایڈمن آفیسر، انسپکٹر نوید عارف کاظمی، آپریشنل آفیسر لیڈی انسپکٹر نگہت عنایت اور دیگر افسران نے فرنٹ لائن سولجر ڈاکٹر سلیمان جواد اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :