امارات میں مقیم مقامی اور تارکین افراد کو مملکت سے باہر جانے کی اجازت ہے
فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کے مطابق 7 وجوہات کی بناء پر امارات سے باہر سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے
محمد عرفان بدھ 1 جولائی 2020 17:47
(جاری ہے)
جبکہ درخواست کے ساتھ اماراتی آئی ڈی، رہائشی پرمٹ اور کارآمد پاسپورٹس کی کاپیوں کے علاوہ مملکت سے باہرجانے کی وجہ ٹھوس کاغذی ثبوت کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہو گی۔
ہر کیٹگری کے لیے درخواست دیتے وقت متعلقہ دستاویزات بھی جمع کرانی ہوں گی۔ اگر کوئی شخص سرکاری خرچے پر علاج کی خاطر امارات سے باہر جانا چاہتا ہے تواسے سرکاری میڈیکل کمیٹی کے اجازت نامے کی کاپی پیش کرنی ہو گی، جبکہ اپنے ذاتی خرچے پر مملکت سے باہر علاج کرانے کے خواہش مندوں کو میڈیکل کمیٹی کی سفارشات پر مبنی دستاویز پیش کرنی ہو گی۔ تعلیم کی خاطر مملکت سے باہر جانے کی صورت میں وزارت تعلیم کی جانب سے این او سی منسلک کرنا لازمی ہو گا۔ دفتری کام کی صورت میں باہر جانے کے لیے کفیل کی جانب سے خط پیش کرنا ہوگا کہ ملازم کو دفتری سلسلے، ٹریننگ یا کسی اسائنمنٹ کی خاطر بیرون مُلک روانہ کیا جا رہا ہے۔ کاروباری مقاصد کی غرض سے بیرون ملک سفر کے خواہش مند بزنس مین کو کمرشل پراپرٹی کے سمجھوتوں سے متعلق دستاویزات پیش کرنا ہوں گی جس سے ثابت ہو سکے کہ وہ پہلے بھی کاروباری سلسلے میں باہر جا چکا ہے۔ اگر کسی کا انتہائی قریبی رشتہ دار فوت ہو جائے یا شدید بیمار ہو تو اس کی بیماری یا وفات کا سرٹیفکیٹ پیش کر کے بیرون ملک سفر کیا جا سکتا ہے۔ تفریح کی غرض سے بیرون مُلک جانے کے لیے تفریحی مقامات پر اپنی بکنگ سے متعلق دستاویزات دکھانی ہوں گی۔ اگر کوئی اماراتی بیرون مُلک مقیم ہے اور امارات سے واپس جانا چاہتا ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنا نکاح نامہ یا بیرون ملک اپنی رہائش کا ثبوت پیش کر کے پرمٹ حا صل کر سکتا ہے۔ تاہم سفر کرنے کی اجازت اسی صورت میں ہو گی۔ اگر مسافر اپنا کورونا ٹیسٹ کے منفی ہونے سے متعلق تازہ ترین رپورٹ پیش کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.