کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک کا امن خراب کرنے کی سازش تھی۔ فیروز خان

بدھ 1 جولائی 2020 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملیر کے صدر و چیئرمین UC-4 مجید کالونی فیروز خان نے کہا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک کا امن خراب کرنے کی سازش تھی۔

(جاری ہے)

اسٹاک ایکسچینج کا پولیس و گارڈز نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر تحفظ کرکے دہشت گردوں کے عزائم کو نیست و نابود کیا ہے اس پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس حملے کا مقصد ملک کی معیشت کو تباہ کرنا تھا لیکن ہماری فورس نے دہشت گردوں کے ارادوں کو پسپا کرکے انکے ارادوں کو خاک میں ملادیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد کہاں سے آئے اور اسٹاک ایکسچینج کیسے پہنچ گئے ۔ فیروزخان نے شہید ہونیوالوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپکی کاوشوں پر فخر ہے کہ انہوں نے معاشی حب کی حفاظت کی ہے اللہ پاک انکے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔