میکسیکو میں قتل عام کا ایک اور دلخراش واقعہ، 24 افراد ہلاک

شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں پچھلے مہینے سے اب تک دوسرے خونخوار حملہ میں مریضوں اور ملازمین پر مسلح گروہ کی جانب سے سر عام فائرنگ کی گئی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 2 جولائی 2020 06:44

میکسیکو میں قتل عام کا ایک اور دلخراش واقعہ، 24 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی 2020ء) میکسیکو میں قتل عام کا ایک اور دلخراش واقعہ، 24 افراد ہلاک۔ شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں پچھلے مہینے سے اب تک دوسرے خونخوار حملہ میں مریضوں اور ملازمینا پر مسلح گروہ کی جانب سے سر عام فائرنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شمال میں واقعہ ملک میکسیکو کو ایک اور قاتلانہ دن کا سامنا ہے جس میں 24 افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں ڈرگ ری ہیبلی ایشن سنٹر پر ہونے والے حملے کے نتیجے کیں 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حملہ آور گروہ کی شکل میں مریضوں اور کام کرنے والے ملازمین پر سرعام فائرمگ کرتے رہے۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں گزشتہ ماہ سے قتل عام کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مبینہ قاتلانہ حملے کو سب سے پہلے لوکل میڈیا نے رپورٹ کیا جبکہ بعد میں حکام کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کر دئی گئی۔