ایبٹ آباد ، کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1060 ، 641 مریض صحت یاب

جمعرات 2 جولائی 2020 13:51

ایبٹ آباد ، کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1060 ، 641 مریض صحت یاب
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 1060 تک جا پہنچی جن میں سے 641 مریض صحت یاب ہو گئے، 375 مریض ابھی بھی گھروں میں قرنطینہ اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1050 تھی جبکہ ایک دن میں دس نئے مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1060 ہو گئی ہے، صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 641 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، 375 مریض ابھی بھی گھروں میں قرنطینہ اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔