حکومتی کاوشوں سے پاکستانی مصنوعات کی نئی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، برآمدات میں مصنوعات کا حصہ بڑھا ہے ، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود

جمعرات 2 جولائی 2020 16:56

حکومتی کاوشوں سے پاکستانی مصنوعات کی نئی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے پاکستانی مصنوعات کی نئی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، برآمدات میں مصنوعات کا حصہ بڑھا ہے اور وزارت تجارت کی افریقہ پالیسی سے افریقی ممالک کیلئے برآمدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت تجارت سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کے فروری 2020ء میں پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ مارچ 2020ء کے ابتدائی دنوں میں بھی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ برقرار رہا جو مارچ کے وسط میں کوویڈ19 کی وجہ سے نیچے گرنا شروع ہو گیا۔ اپریل میں برآمدات کی شرح منفی 54 فیصد رہی جو کہ بہتر ہوتے ہوئے مئی میں منفی 33 فیصد ہو گئی۔

جون 2020ء کے دوران برآمدات کی شرح میں منفی رجحان کم ہو کر صرف منفی 6 فیصد رہ گیا ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ برآمدی مصنوعات کی تنوع اور نئی منڈیوں تک رسائی سے متعلق حکومتی کاوشیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کی افریقہ پالیسی کی وجہ سے افریقی ممالک میں بھی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :