ایمریٹس نے مسافروں سے وعدہ نبھا کر ان کا اعتماد جیت لیا

ایمریٹس نے گزشتہ دو ماہ میں تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار ریفنڈ کی درخواستوں کو نمٹا لیا اور اپنے صارفین کو 1.9 ارب درہم واپس کرکے اس نے کورونا وائرس سے متاثرہ لاکھوں مسافروں کے سفری منصوبوں میں رکاوٹ پر ٹکٹ بکنگ کی رقم جلد واپس کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر کے ان کا اعتماد جیت لیا ہے

جمعرات 2 جولائی 2020 20:13

ایمریٹس نے مسافروں سے وعدہ نبھا کر ان کا اعتماد جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2020ء) ایمریٹس نے گزشتہ دو ماہ میں تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار ریفنڈ کی درخواستوں کو نمٹا لیا اور اپنے صارفین کو 1.9 ارب درہم واپس کرکے اس نے کورونا وائرس سے متاثرہ لاکھوں مسافروں کے سفری منصوبوں میں رکاوٹ پر ٹکٹ بکنگ کی رقم جلد واپس کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر کے ان کا اعتماد جیت لیا ہے۔
ایمریٹس نے اپریل میں اعلان کیا کہ وہ اپنی ریفنڈز کی استعداد میں تیزی لائے گا اور وہ اگست تک بیک لاگ کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا ، یہ بیک لاگ اس وقت تقریبا نصف ملین درخواستوں پر مبنی تھا۔

ایئرلائن نے جون کے اوائل تک یہ ہدف حاصل کرلیا اور ماہانہ اوسطا 35 ہزار درخواستوں کی استعداد بڑھا کر تقریبا 2 لاکھ تک پہنچا دی ۔
ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا، "یہ عالمی وبا انتہائی غیریقینی ہے جس کی کسی کو توقع نہ تھی اور اس سے مسافر، ایئرلائن اور سفری انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ایمریٹس کی طرف سے ہم نے گزشتہ سالوں میں اپنے صارفین کا اعتماد حاصل کیا ہے اور ہم اسے انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

یہ ہر ایک کے لئے مشکل وقت ہے لیکن ہم اپنے صارفین کے لئے مناسب انداز سے کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اسی وجہ سے ہم نے ریفنڈز کے لئے کیش کو یقینی بنایا اور اس عمل کو تیز بنانے کے لئے وسائل فراہم کئے۔ ریفنڈ کے لئے ہمارا اوسط پروسیسنگ دورانیہ 90 روز سے گھٹ کر 60 روز ہوچکا ہے اور جیسے ہی نئی درخواستوں کے حجم میں کمی نظر آئی تو اس دورانیہ کا تناسب مزید بہتر ہوگا۔

ہمیں بدستور پانچ لاکھ سے زائد ریفنڈ کی درخواستوں کو نمٹا نا ہے اور توقع ہے کہ اگلے دو ماہ کے اندر یہ ختم ہوجائیں گی ۔ ہم اپنے صارفین کے تحمل اور اعتماد پر ان کے شکر گذار ہیں اور جلد ہی جہاز میں آپ کا خیرمقدم کرنے کے لئے پرامید ہیں۔ "
ریفنڈز کے ساتھ ہی ایمریٹس مسلسل اپنی بکنگ پالیسیوں اور سفری مصنوعات میں جائزہ کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے ، تاکہ صارفین کو اپنے پلان اور اپنے سفر کی بکنگ کے لئے اعتماد میں لیا جاسکے۔


ایمریٹس اس وقت 50 سے زائد شہروں میں سفری خدمات پیش کررہا ہے جن میں براستہ دبئی مرکز سے امریکاز، یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاء پیسفک شامل ہیں۔ دبئی حال ہی میں 7 جولائی 2020 سے بین الاقوامی مسافروں کا دوبارہ خیرمقدم کرنے کیلئے کھل جائے گا۔
موسم گرما میں بتدریج سرحدوں کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ ایمریٹس نے اپنی بکنگ پالیسیوں کو بہتر بنایا ہے تاکہ صارفین زیادہ لچک اور اعتماد و سہولت کے ساتھ سفر کی تیاری کرسکیں۔


ایسے صارفین جو ایمریٹس کا ٹکٹ 31 جولائی 2020 تک یا 30 نومبر 2020 تک خریدتے ہیں، وہ مکمل لچک دار شرائط سے محظوظ ہوسکتے ہیں اور وہ فلیکس یا فلیکس پلس فیئر بک کروا سکتے ہیں۔ یا اگر کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں اپنی پرواز یا اپنا سفری منصوبہ تبدیل ہوتا ہے، تو (یہ تمام بکنگز پر قابل اطلاق ہے):
دبئی سے آنے یا جانے کے لئے بک شدہ مقام کے لئے اسی کیبن میں سفر کی بکنگ کی تاریخ مفت تبدیل کرائیں۔


دبئی سے آنے یا جانے کے لئے اسی ریجن میں ایمریٹس کے کسی متبادل مقام کی دوبارہ مفت بکنگ کرائیں۔
مستقبل میں استعمال کے لئے ٹکٹ کی میعاد میں تاریخ اجراء سے اگلے 2 سال تک توسع دلائیں۔
ٹکٹ ویلیو کو سفری واؤچر پر منتقل کریں جسے ایمریٹس کے ساتھ مستقبل کے سفر کے لئے کریڈٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکے اور وہ انہیں اپنی ضرورت کے مطابق باسہولت انداز سے سفر کو دوبارہ ری شیڈول کراسکیں ۔
ایمریٹس کے وہ صارفین جن کا صفر کرونا کی وجہ سے متاثر ہوا ہے وہ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر ایک آن لائن فارم کے ذریعے ریفنڈز یا باسہولت سفری واؤچرز کی درخواست دے سکتے ہیں، یا مزید معاونت کے لئے اپنے ٹریول بکنگ ایجنٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔