”کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“ لاہور ہائی کورٹ نے معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوادیا
اخبارات، ٹی وی چینلز اور سرکاری ذرائع ابلاغ میں غیراخلاقی اور غیر اسلامی الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے.درخواست گزار
میاں محمد ندیم جمعرات 2 جولائی 2020 20:16
(جاری ہے)
اس سلسلے میں جب سماعت ہوئی تو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ دنیا میں صرف 2 ریاستیں ہیں جو مذہب کی بنیاد پر قائم ہیں، اس میں ایک اسرائیل اور دوسرا پاکستان ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کی حکمرانی کے بعد پارلیمنٹ کی بالادستی محدود ہوجاتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ کورونا سے لڑنا نہیں ڈرنا ہے کہ الفاظ کے استعمال سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل سے رائی لی گئی ہے؟ . جس پر عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے پتا کرنا پڑے گا کہ کس محکمے نے ان الفاظ کا استعمال کیا ہے اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کے وزیراعظم نے یہ الفاظ استعمال کیے ہیں جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے ایسے الفاظ کے استعمال کی کوئی منظوری نہیں ہوئی. وکیل کی بات کے جواب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لگتا ہے کہ آپ پارلیمنٹ کو مان ہی نہیں رہے، وزیراعظم کس حیثیت میں یہ الفاظ استعمال کررہے ہیں جب یہ پارلیمنٹ سے منظور ہی نہیں ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ کچھ لوگوں کے جملے، الفاظ، کلمات حکومت پاکستان کے نظریے کو ظاہر کرتے ہیں بعدازاں عدالت نے ”کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“کے الفاظ غور کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوادیے. چیف جسٹس نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئندہ اجلاس میں ان الفاظ پر غور کرکے بتائے کہ کیا یہ الفاظ درست ہیں؟ یہ بھی حکم دیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اپنی رائے سے صدر مملکت، وزیراعظم اور لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کرے جبکہ وفاقی حکومت مذکورہ معاملے پر تفصیلی تحریری جواب بھی جمع کروائے. خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے سامنے آنے کے بعد حکومت کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر آگاہی مہم شروع کی گئی تھی، جس میں ذرائع ابلاغ میں ان الفاظ کا استعمال کیا جارہا تھا کہ ”کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے“ . تاہم یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ اپریل کے مہینے میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس سے لگنے والے لاک ڈاﺅن سے متاثر افراد کی مدد کے لیے کی گئی ایک ٹیلی تھون میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھی ان الفاظ میں لڑنے کے لفظ پر بات کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ یہ آسمانی آفت ہے اس سے لڑنا نہیں بلکہ اس کا علاج کرکے اللہ کو عاجزی دکھانی ہے اور اپنا سر سجدے میں رکھ کر رونا ہے، اس سے ہم لڑ نہیں سکتے ہیں، اس لفظ کو اپنی زبان سے نکال دیں، چاہے دل میں کوئی تکبر نہ ہو لیکن یہ لفظ اللہ کو پسند نہیں ہے واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 جولائی کی دوپہر تک 2 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات بھی 4400 سے زائد ہیں.
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.