ج*سید یوسف رضا گیلانی کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ،قرنطینہ سے باہر آگئے

جمعرات 2 جولائی 2020 22:10

) اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد قرنطینہ سے باہر آگئے ہیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیب پیشی کے دوران کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے انہوں نے اسلام آباد کی ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا۔

(جاری ہے)

کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اہلیان ملتان کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد کے پیغامات آنا شروع ہو گئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے اور انہوں نے دعائیں کرنے اور مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے