محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری

واسا کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام تاحال شروع نہ کیاجا سکا

جمعہ 3 جولائی 2020 12:17

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری، واسا کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام تاحال شروع نہ کیاجا سکا، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نالے اوور فلو ہونے کا خطرہ ہیمون سون شروع ہونے سے پہلے محمکہ موسمیات کی جانب سے مون سون الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اس سال مون سون بارشیں بھی زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں واسا کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام شروع بھی نہ کروایا جا سکا۔

شہر کے علاقے گلبرگ، گلشن روای، شادمان پی آئی سی سمیت دیگر نالوں کوڑا تاحال جمع ہے، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث برسات میں ناکے اوور فلو ہونے کا خطرہ ہے جبکہ کئی علاقوں میں نالوں میں کوڑا کے باعث ابھی سے نالے ابال لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی مہینے سے نالوں کی صفائی نہیں کی جاتی جس کے باعث نالے اکثر بارشوں گندا پانی گھروں میں آجاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب نالوں کاور کروانے کا پروجیکٹ تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا مگر برسات سے قبل شہر میں نالوں کی صفائی کا کام لازمی ہونا چاہیے۔دوسری جانب لاہور میں گرمی پھر زور پکڑنے لگی، محکمہ موسمیات نے آج باغوں کے شہر کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی، صبح ہوتے ہی سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا، سورج آنکھ کھولتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔