عدالتی چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت بارے ہائیکورٹ نے ججز روسٹر جاری

جمعہ 3 جولائی 2020 15:39

عدالتی چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت بارے ہائیکورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی چھٹیوں کے تیسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت بارے ججز روسٹر جاری کردیا ججز روسٹر کا اطلاق 6 جولائی سوموار سے شروع ہوگا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد جاری ججز روسٹر کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کے پرنسپل سیٹ پر 6 ڈویژن اور 18 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں جو تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

ڈویژن بینچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا،ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل الرحمان خان،ڈویژن بنچ نمبر5 میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی،ڈویژن بنچ نمبر 6 میںجسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔

دورکنی بنچز پیر سے جمعہ رات تک کیسز کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز میں بھی شامل ہوں گے۔ جبکہ صرف سنگل بنچز میں کام کرنے والے ججز میں جسٹس مس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس مسعود عابد نقوی شامل ہیں۔