ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، کراچی تیسرے نمبر پر

کینڈا کے شہر کیلگری، دبئی اور دیگر شہروں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بہترین شہر قرار دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2020 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) دنیا میں سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔ گلوبل انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق سیفٹی ریکارڈ کے حوالے سے دنیا بھر سے 100 شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے شہر کراچی کا 97واں نمبر تھا۔

(جاری ہے)

فہرست میں جاپان کا شہر اوساکا 100 ممالک کی پہلے نمبر پر ہے جس کا مطلب ٹریفک قوانین خلاف ورزی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور اسی لیے حادثات بھی بہت کم سننے میں آتے ہیں جبکہ گلوبل انڈیکس کے مطابق منگولیا کا شہر اولان باتور 100 نمبر پر براجمان ہے جہاں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہوتی ہے ۔

فہرست کے مطابق روس کے شہر ماسکو کادوسرا نمبر جبکہ کراچی کا تیسرا نمبر ہے ۔ دوسری جانب کینڈا کا شہر کیلگری، دبئی اور دیگر شہروں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔