عزیر بلوچ کے کارناموں کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

عزیر بلوچ نے 198 افراد کو مارنے، اور ایرانی انٹیلی جنس سے ملاقات کا اعتراف، بیرون ملک فرار کے باوجود ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دبئی بھیجا جاتا رہا، مختلف ہتھیار خریدنے کا بھی انکشاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 3 جولائی 2020 20:53

عزیر بلوچ کے کارناموں کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2020ء) عزیر بلوچ کے کارناموں کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، عزیر بلوچ نے 198 افراد کو مارنے، اور ایرانی انٹیلی جنس سے ملاقات کا اعتراف، بیرون ملک فرار کے باوجود ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دبئی بھیجا جاتا رہا، مختلف ہتھیار خریدنے کا بھی انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیر کو پبلک کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے 198 افراد کو مارنے کا اعتراف کیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عزیر بلوچ نے لسانی اور گینگ وار تنازع میں تمام افراد کو قتل کیا۔ اس نے اثرورسوخ کی بنیاد پر 7 ایس ایچ اوز تعینات کروائے۔عزیر بلوچ نے اقبال بھٹی کو ٹی پی او لیاری تعینات کروایا جبکہ 2019ء میں محمد رئیس کو ایڈمنسٹر لیاری لگوایا۔

(جاری ہے)

ملزم کے بیرون ملک فرار کے باوجود ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دبئی بھیجا جاتا رہا۔

دو ہزار اٹھ سے دو ہزار تیرہ کے دوران مختلف ہتھیار خریدنے کا انکشاف بھی جے آئی ٹی رپورٹ میں سامنے آیا ہے جبکہ ملزم کے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آج سندھ حکومت نےعزیز بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی پبلک کرنےکا اعلان کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تینوں جے آئی ٹی رپورٹ محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پردستیاب ہوں گی۔

ترجمان ہ سندھ حکومت نے جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہ عزیر بلوچ، نثار مورائی، بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹیز کے حوالے سے وفاقی علی زیدی بہت دنوں سے پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔ انہوں نے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے جو واویلا مچایا اس کا رپورٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔