عمران نیازی تباہی و بربادی اور بحرانوں کا دوسرا نام ہے‘ حسن مرتضیٰ

یہ عمرانی نہیں بحرانی حکومت ہے، اس سے چھٹکارے سے ہی بحران ختم ہوں گے‘ پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب

ہفتہ 4 جولائی 2020 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران نیازی تباہی و بربادی اور بحرانوں کا دوسرا نام ہے، یہ عمرانی نہیں بحرانی حکومت ہے، اس سے چھٹکارے سے ہی بحران ختم ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران نیازی نے وہ بحران دوبارہ پیدا کر دیئے جو گزشتہ دس سالوں میں ختم کر دیئے گئے، مشرف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عمران نیازی نے بجلی کا بحران بھی کھڑا کر دیا، پورے ملک میں بجلی کی گھنٹوں بندش عمران نیازی کی نالائقی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حسن مرتضی نے کہاکہ پرویز مشرف بھی بجلی، آٹے ، چینی اور دہشتگردی کے بحران چھوڑ کر گیا تھا، آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے ایک ایک کر کے بحرانوں کے خاتمے کی بنیاد رکھی، عمران خان نے ایک ایک کر کے وہ سارے بحران دوبارہ پیدا کر دیئے ہیں۔