ہندو مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، نورالحق قادری
مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز کا فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی، اسلام آباد میں2017ء میں مندر کیلئے زمین دی گئی تھی، اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے۔وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 جولائی 2020 18:50
(جاری ہے)
اسلام آباد میں2017ء میں مندر کیلئے زمین دی گئی تھی۔
ابھی تک مندر کیلئے فنڈز نہیں دیے گئے۔ فنڈز دینے سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز دینا چاہیے یا نہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی اور مشاورت حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے بعد مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔ اس حوالے سے تمام تر سماجی اور مذہبی پہلوئوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوگا۔ مزید برآں ہندو مندر کی تعمیر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ سی ڈی اے نے مندر کی تعمیر کے لیے سیکٹر ایچ نائن میں 4 کنال زمین دی، مندر کی تعمیر کے اخراجات حکومت قومی خزانے سے پورے کرے گی۔ قومی خزانے سے مندر کی تعمیراسلام اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری وزارت داخلہ، چیئرمین انسانی حقوق برائے کمیشن،وزارتِ مذہبی امور کو فریق بنایا گیا،چیئرمین سی ڈی اے اور ہندو پنچایت کے ممبران کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ کورونا کے مشکل معاشی وقت میں حکومت کا 1 کروڑ سے زائد کے فنڈز مندر کی تعمیر پر لگانے کا کوئی جواز نہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
-
ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب فورمز پر آنا ہوگا،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.