چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی ، مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف عالمی دباؤ بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
ہفتہ 4 جولائی 2020 22:55
(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر میں نئی جارحیت کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو مصنوعی طور پر تبدیل کرنے کے لئے ہندوستانی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء سمیت فاشسٹ ہندوتوا حکومت کی غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کی آوازوں کو دبانا ہے۔
انہوں نے ہندوستانیوں کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کان کنی کے لائسنس کے اجراء کے خلاف بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی حرکت سے مقبوضہ کے عوام میں بے چینی اور پریشانی کی بڑی لہر پھیلے گی۔دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور بھارت کو کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے جھوٹے ہندوستانی بیانیہ کو سیاسی اور سفارتی طور پر ہر محاذ پر شکست دینے کے لئے ایک نئی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔ آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے پر تعینات کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ مسعود خان نے شہریار آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد اور آزاد کشمیر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
-
بی آئی ایس پی کے آفیشل نمبر '8171' کے علاوہ کسی اورنمبر سے موصول ہونے والے پیغامات پربھروسہ نہ کریں، روبینہ خالد
-
مثبت معاشی اعشاریئے پاکستان کیلئے بہترمستقبل کی نوید ہیں، مریم نواز
-
پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی ، حلیم عادل شیخ
-
10 سال سے یاسین ملک کو نہیں دیکھا،مشعال ملک کا ملاقات کا مطالبہ
-
چوہدری شافع حسین سے ایکو سولر کمپنی آف چائنا کے وفد کی ملاقات، سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
بھارتی سمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، گرفتار کرلیا گیا
-
تندور مالکان نے 15 روپے سے کم روٹی فروخت کرنے سے انکار کر دیا
-
بانی پی ٹی آئی ، اسکے سرکردہ کارندے نفرت اوراشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں :عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلی مریم نوازشریف کا بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.