ایمن خان نے بچے کی وجہ سے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کر لی

میرا بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے اور اسے میری توجہ کی ضرورت ہے ‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 5 جولائی 2020 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) اداکارہ ایمن خان نے اپنے بچے کی وجہ سے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پروڈیوسر نے نئی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش کی تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے اور اسے میری توجہ کی ضرورت ہے اس لئے میں فی الوقت کسی پراجیکٹ میں کام نہیں کر سکتی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس وقت میری ترجیح میرا بچہ اور میرا گھر ہے ،بچے کے سنبھلنے کے بعد دوبارہ سے شوبز میں اپنی سر گرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دوں گی لیکن فی الحال یہ ممکن نہیںکہ میں کسی بھی پراجیکٹ میں کام کروں۔

متعلقہ عنوان :