رائے ونڈ پولیس نے لڑکی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین درندہ صفت ملزمان کوگرفتار کر لیا

ملزمان میں لڑکی کا ماموں بھی شامل ،چند روز قبل لڑکی کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان وائرل ہوا تھا ‘ پولیس

اتوار 5 جولائی 2020 14:40

رائے ونڈ پولیس نے لڑکی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین درندہ صفت ملزمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) رائے ونڈ پولیس نے لڑکی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین درندہ صفت ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق چند روز قبل لڑکی کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان وائرل ہوا جس میں اس نے ملزمان کی نشاندہی کی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان عمران ،اسلم گجر اور شہزاد کو گرفتار کر لیا ۔واقعہ مقدمہ بھی تھانہ رائے ونڈ میں درج کر لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان میں متاثرہ لڑکی کا ماموں عمران بھی شامل ہے ۔تینوں گرفتار ملزمان زیادتی کے بعد کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔