پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈسٹرکٹ اٹک نے ماہ جون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی کل 25 ایف آئی آر درج کروائیں

اتوار 5 جولائی 2020 19:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈسٹرکٹ اٹک نے ساجد کیانی ایس ایس پی راولپنڈی ریجن کی ہدایات پر سردار بابر ممتاز ڈی ایس پی اٹک کے زیر نگرانی ماہ جون میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی کل 25 ایف آئی آر درج کروائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول ڈسٹرکٹ اٹک نے زیر دفعہ 279 کی 09 ایف آئی آر، 286 /285 کی 10 ایف آئی آر درج کی گئیں ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ایف آر درج کی گئیں جن میں 1600 کارٹج 12 بوراور ایک رائفل 8 ایم ایم برآمد کی سی این ایس اے کی 02 ایف آئی آر درج کروائی گئیں جس میں 4460 گرام چرس برآمد کی گئی اور پتنگ بازوں کے خلاف 01 مقدمہ درج کروا کے 50 پتنگ اور 5 رول ڈور برآمد کیے گے مختلف عدالتی مفرور و مختلف مقدمات میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول اٹک نے 172 شہریوں کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی اور 08 فراد کو فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی گئی 10 مقامات پر عارضی تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا پٹرولنگ پولیس اٹک ہر وقت ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اور امداد کیلئے ہائی الرٹ اور ہر وقت کوشاں نظر آتی ہے عوامی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس اٹک کی شاندار کارگردگی کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :