u فرانسیسی ٹینس سٹار تائیفوئے بھی کورونا وائرس میں مبتلاء

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

z پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) فرانسس تائیفوئے گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلاء ہونیوالے ٹینس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں اور وہ سابق ٹاپ ٹین کھلاڑی جان ازنر جنہوں نے متنازعہ طور پر ٹورنامنٹ کے ناقدین کو کورونا بروس قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، کی جانب سے اٹلانٹا میں منعقدہ نمائش سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی رینکنگ میں 81ویں پوزیشن پر فائز تائیفوئے نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے فلوریڈا میں ان کا ٹیسٹ منفی آیاتھا اس کے بعد انہوں نے جارجیا کا سفر کیا جہاں تقریباً450تماشائی روزانہ آٹھ کھلاڑیوں کے میچوں کے ایونٹ میں شرکت کرتے تھے۔22سالہ کھلاڑی نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ بدقسمتی سے جمعہ کی رات میرا کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آیا اور مجھے اس اختتام ہفتہ آل امریکن ٹیم کپ کے خصوصی ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔