ًجمہوری قوتیںہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ مقدم رکھتی ہیں،پیپلزپارٹی
N بد ترین جمہوری حکومت بھی دور آمریت سے بہتر ہے ، 5 جولائی کوجو سیاہ رات شروع ہوئی اس کے اندھیرے میں قوم طویل عرصہ تک بھٹکتی رہی مگر یہ اندھیرا پوری طرح نہ چھٹ سکا بھٹوآج بھی زندہ کل بھی زندہ رہے گا شب خون مارنے والے ڈکٹیٹر کا نام لینے والا کوئی نہیں ،سمیرا گل ،چوہدری اسد، چوہدری ظہیر و دیگر
اتوار 5 جولائی 2020 19:56
(جاری ہے)
اس موقع پرحلقہ این اے 62کے راجہ عمران شیخ یونس، عذرا یونس، سید علی حسین، شیخ خرم سہیل اشتیاق، سبق انفارمیشن سیکرٹر راولپنڈی سٹی شجاعت نقوی، حاجی متین،،ماسٹر لطیف، قاسم کوھستانی، اورشد خان، راجہ جمیل، عمران بلوچ اور دیگر بھی شریک تھے۔
سمیرا گل نے کہا کہ اس وقت کے ڈکٹیٹر نے ملک کو جمہوری فلاحی اور اسلامی آئین دینے والی عوامی حکومت اور منتخب عوامی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے اقتدار اور جمہوریت کی بساط لپیٹی اور5 جولائی 1977 کو شب خون مارتے ہوئے مارشل لاء نافذکیا ،اسلامی بلاک کیلئے کوشاں بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک متنازعہ قتل کے مقدمی میں ملوث کرتے ہوئے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس دور میں تمام شعبہ زندگی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے جیلیں بھر دی گئیں صحافتی آزادی سلب کر دی گئی بے انصافوں کو انصاف کے مسند پر بٹھا کر انصاف کو منہ چڑایا گیا چوہدری اسد پر ویز نے نے کہا کہ قوم کو بندوق کی نوک پر قائد اعظم کے پاکستان کے بجائے اس سوچ اور نظریہ سے متعارف کرانے کی کوشش کی جس کی آمریت کو ضرورت تھی 5 جولائی 77 کو نمودار ہونیوالی کالی رات کا جادو 11 سال بعد ٹوٹ ہی گیا لیکن اس کی سیاہی ابھی باقی ہے بے شک آج بھی قوم اس آمریت کے سائے سے پوری طرح نہ نکل سکی چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ، 5 جولائی کوجو سیاہ رات شروع ہوتی ہے اس کے اندھیرے میں قوم طویل عرصہ تک بھٹکتی رہی مگر یہ اندھیرا پوری طرح نہ چھٹ سکااس میں 12 اکتوبر 1999 کی سیاہیاں بھی اس میں شامل ہوگئی ۔ سینئر رہنما رشید میر نے کہا کہ بلا شبہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی و جمہوری قوتیں ذاتی مفاد اور عداوت کے بجائے قومی مفاد اور جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے متحد رہیں حکمران اچھی حکمرانی سے قوم کو درپیش چیلنجز سے نجات عدل و انصاف ، صحت و تعلیم و روزگار کی فراہمی سے حقیقی جمہوری نظام کو پروان چڑھائیں اورنظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.