ظ* کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے دوسری کمپنی لائی جائے،تحریک انصاف

اتوار 5 جولائی 2020 20:45

/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر قائد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے اس کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے اس کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شہر میں بجلی نظام کے لیے کوئی اور راہ سوچنی ہوگی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کراچی عرصہ دراز سے بجلی کے مسائل دیکھتا ا? رہا ہے۔ اس کا حل ڈھونڈا گیا تو اسے پرائیویٹ سیکٹر کو دیا گیا۔ اب وہ کسی اور کو بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کراچی کے شہری صرف سستی بجلی مانگتے ہیں یہاں بھی بجلی کے نرخ دیگر ممالک کی طرح ہونے چاہئیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا ہر سال گرمی میں یہی صورتحال ہوتی ہے۔ بتایا جائے کہ لوڈشیڈنگ کب ختم ہوگی۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا کنٹریکٹ پبلک کیا جائے۔#