موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا ، عمرا ن خان کو گھر جانا ہوگا ، شاہد خاقان عباسی

نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے ، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا ، سابق وزیر اعظم کی گفتگو

پیر 6 جولائی 2020 14:16

موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا ، عمرا ن خان کو گھر جانا ہوگا ، شاہد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا ، عمرا ن خان کو گھر جانا ہوگا ،نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے ، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکومت کو آئینہ دکھانا ہے، کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں سستی بجلی فراہم کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ریفرنس کرپشن کا نہیں، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کا ہے، ایم ڈی پی ایس او 3 سال عہدے پر تعینات رہے، ایک شخص نے ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی پر سوال اٹھائے گئے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ جنہوں نے ملکی ترقی کیلئے کام کیا وہ آج ملزم بن گئے، پٹرول بحران سے اربوں کا فائدہ اٹھایا گیا، ملک میں بحران موجودہ حکومت کی وجہ سے ہیں۔