پی ایس اومیں غیرقانونی تقرری کیس،آئندہ سماعت پرملزمان پرفردِجرم عائدکی جائے گی
حکومت سے ملک نہیں چل رہا، عمران خان کو گھر جانا ہوگا، جنہوں نے ملکی ترقی کیلئے کام کیا وہ آج ملزم بن گئے ہیں، شاہدخاقان عباسی
پیر 6 جولائی 2020 15:54
(جاری ہے)
عدالت نے سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی اورآئندہ سماعت پرملزمان پرفردِجرم عائد کی جانئے گی۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ودیگر ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے،نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے وزیر پیٹرولیم کی حیثیت سے ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی تقرری غیر قانونی طور پر کی۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے،اپوزیشن کا کام حکومت پر نظر رکھنا اور راستہ دکھانا ہے۔کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے،اس حکومت نے جس طرح میڈیا پر حملہ کیا اسکی مثال نہیں۔حکومت زبان بندی کی کوشش کررہی ہے۔ہماری جنگ ملکی مفاد کی ہے حصول اقتدار کی نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور میں سستی بجلی فراہم کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ریفرنس کی کاپی مل گئی ہے،ریفرنس کرپشن کا نہیں، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کا ہے، ایم ڈی پی ایس او 3 سال عہدے پر تعینات رہے، ایک شخص نے ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کی، ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی پر سوال اٹھائے گئے۔ایم ڈی کی قابلیت اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے،جو تبدیلی ایم ڈی نے پی ایس او میں کی اس سے ملک کو فائدہ ہوا،نیب کو ایسے ایم ڈی کی تعیناتی پر اعتراض کیاہے،آج کی حکومت دوست یاروں کی حکومت ہے،کسی تجربے کے بغیر اعلی عہدوں پر دوستوں کو تعینات کردیاگیاہے،یعقوب ستار پی ایس او کے قابل افسر آج ہمارے ساتھ ملزم ہیں،ملک کے لئے کام کرنے والے عدالتوں میں ہیں اور ملک تباہ کرنے والے آزاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ، پٹرول بحران سے اربوں کا فائدہ اٹھایا گیا، ملک میں بحران موجودہ حکومت کی وجہ سے ہیں،حکومتی نااہلی سے ملک متاثر ہوا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے عمران خان کو گھر جانا چاہیئے،کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے،حکومت کی مدت مکمل کرنے پر یقین رکھنے والے بھی کہتے ہیں کہ یہ حکومت ملک پر بھاری ہے۔مولانا فضل الرحمان نے دکھایا کہ عمران خان پانچ ہزار کا دھرنا کرسکتا تھا تو مولانا بھی اپنی طاقت دکھا سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.