وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی پرائیویٹ ہسپتال سے ایم آئی سی منتقل ۔ایکمو مشین کے ذریعے آکسیجن فراہم

پیر 6 جولائی 2020 23:42

ملتان ۔ 06جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا کی جان بچانے کی سرتوڑکوششیں کی جارہی ہیں ۔وہ کوروناوائرس کے باعث تشویش ناک حالت میں ہفتہ کی شب وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمصطفی کمال پاشاکی حالت خراب ہونے کے بعد ان کے دیرینہ دوست کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے لاہور سے ڈاکٹرسلمان ایاز(کریٹیککل کیئر )کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم ملتان روانہ کی تھی جونجی ہسپتال میں ان کاعلاج کررہی تھی۔

سوموارکے روزڈاکٹرمصطفی کمال پاشا کو ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹررانا الطاف نجی ہسپتال سے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان لے گئے جہاںایکمو مشین (مصنوعی پھیپھڑے )کے ذریعے انہیں آکسیجن فراہم کی گئی ۔کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں کے مطابق آکسیجن فراہم کئے جانے کے بعد ان کی حالت میں قدرے بہتری آئی ہے تاہم ابھی وہ وینٹی لیٹرپرہیں ۔

متعلقہ عنوان :