اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے‘ فرزانہ سردار

منگل 7 جولائی 2020 11:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرزانہ سردار نے کہاہے کہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے‘ موصول فائلز پر مجوزہ ورک میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہوگا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس ایس ٹی جنرل سیکرٹری ضلع مردان فرہاد علی ٹکر کی قیادت میں وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے یقین دلایاکہ نئے تعینات شدہ کلاس فورزسے پیداہونے والے مسائل کو فی الفور حل کیاجائے گا۔