تنگی سرکل میں محکمہ تعلیم کی چارسدہ میں پہلی پوزیشن

منگل 7 جولائی 2020 11:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) محکمہ تعلیم تحصیل تنگی سرکل نے ضلع چارسدہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی‘ اس حوالے سے سکول اساتذہ مزمل اکبر اور دیگر کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ ایس ڈی ای او وصال محمداور اے ایس ڈی ای او محمداسحاق سعدی کی شبانہ روز محنت اور مخلصانہ پیشہ ورانہ کوششوں سے تنگی سرکل سے ضلع چارسدہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ‘ انہوں نے کہاکہ دونوں افسران کی بہترین حکمت عملی اور منصوبہ بندی اور اساتذہ کی رہنمائی سے ایسا ممکن ہوا ‘ انہوں نے وصال محمداور محمداسحاق سعدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی سرپرستی میں اساتذہ کرام آئندہ سال بھی تعلیم کے میدان مین تنگی سرکل کو نمایاں مقام دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :