پی ایچ اے اپنے ملازمین کو آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر بنیادی سہولیات فراہم کرے گا‘طارق علی بسرا

پی ایچ اے کے ملازمین اور باغبان ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے‘ڈی جی پی ایچ اے لاہور

منگل 7 جولائی 2020 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے وفد کی ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا سے ملاقات کی۔ یونین کے وفد نے لاقات میں یونین نے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مطالبات ڈی جی پی اے کے سامنے پیش کیے۔وفد میں چیئرمین پی ایچ اے ایمپلائر یونین چوہدری محمودالاحد، صدر یونین مشتاق بھٹی، سیکرٹری یونین جمتاز خان، ساجد امین تتلہ، میاں عارف، انور بھٹی سمیت دیگر یونین عہدیداران کی شرکت۔

یونین نے اپنے مطالبات میں ڈی جی طارق علی بسرا کہا کہ پی ایچ اے ایمپلائر یونین ملازمین کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ پی ایچ اے کے ملازمین کے عید الاونس میں اضافہ کیا جائے۔پی ایچ اے کے آئین اور قانون کے مطابق مالی سے ہیڈ مالی کیلئے خالی سیٹوں پر ڈی پی سی کا عمل شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

5 سال مکمل کرنے والے ڈیلی پیڈ ملازمین کو ادارے کے قانون کے مطابق مستقل کیا جائے۔

شہر لاہور کو گل گلزار بنانے والے باغبانوں کو پی ایچ اے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اسپیشل الاونس اور یوٹیلٹی الاونس لگایا جائے۔ ضرورت مند ملازمین کیلئے ایک لاکھ روپے قرض کی درخواستیں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے یونین کو یقین دہانی کروائی کہ پی ایچ اے اپنے ملازمین کو آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔

یونین کے تمام مطالبات کا ازسر نو جائزہ لے کر ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے مالی معاملات کو مدنظر رکھ کے تمام فیصلے میرٹ پر کیے جائیں گے۔پی ایچ اے کے ملازمین اور باغبان ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :