ہنگو، پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کیلئے اردلی روم کاانعقاد

منگل 7 جولائی 2020 17:34

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) محکمہ کے قواعد وضوابط کے تحت ماتحت پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے جائز عرض معروض سننے اوران کوحل کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاہداحمدخان کی ہدایت پر ان کے دفتر میں اردلی روم کاانعقادکیاگیا۔اردلی روم میں ضلع کے مختلف تھانہ جات،چوکیات اور گاردات میں تعینات پولیس اہلکاروں نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے اپنے جائز عرض معروض پیش کرنے کیلئے تحریری درخواستیں جمع کی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے اہلکاروں کوعزت کیساتھ کرسی پربیٹھاکران کی درخواستوں کوباری باری چیک کرکے تمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد اہلکاروں کے جائز عرض معروض کے حل کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ جس طرح ماتحت اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسی طرح محکمہ کی عزت میں بدنامی کاباعث بننے والے اہلکاروں کوبھی معاف نہیں کیاجائے گا اوران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس فورس کی استعداد کو بڑھانے کیلئے سزا اور جزا ء کا عمل جاری رہے گا۔پولیس افسران فرائض کواپنانصب العین سمجھ کرایمانداری سے سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :