قمر زمان کائرہ کی صحافیوں پر لاٹھی چارج اور پتھرائو کی شدید مذمت

منگل 7 جولائی 2020 21:04

قمر زمان کائرہ کی صحافیوں پر لاٹھی چارج اور پتھرائو کی شدید مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اور مرکزی رہنما چوہدری منظور نے لاہور اور اسلام آباد میں صحافیوں کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور پتھرائو کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے اپنے الگ الگ ٹویٹ میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے غیر جمہوری اقدامات سے ملک کاکوئی طبقہ محفوظ نہیں۔ پارٹی کے رہنمائوں کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک میں کفر کی حکومت چل سکتی ہے۔ ظلم کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود حکمران سو سو دن کے دھرنے دیتے رہے لیکن کوئی اور احتجاج کرے تو اس پر گولیاں چلائی جاتی ہیں۔