کرونا وائرس بحران کے باعث بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جانے والی کرکٹ سیریزکے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائے گا

Zahid Noor زاہد نور منگل 7 جولائی 2020 18:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،ذاہدنور) کرونا وائرس بحران کے باعث بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جانے والی کرکٹ سیریزکے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائے گا،مصنوعی تماشائیوں کاشور اور میوزک چلانے کے حوالے سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں اتفاق ہوگیا ہے، بورڈ حکام کے مطابق مصنوعی شور لگانے کا مقصدکھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لیے پرانے میچز کی آڈیوز کو استعمال کرنے کے لیے ایڈٹ کیا جا رہا ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل آٹھ جوالائی سے دی روز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :