کیلی فورنیا میں امریکی فوجی بیس پر حملہ ہونے کی اطلاعات

فوجی بیس سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2020 20:53

کیلی فورنیا میں امریکی فوجی بیس پر حملہ ہونے کی اطلاعات
کیلی فورنیا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جولائی 2020ء) کیلی فورنیا میں امریکی فوجی بیس پر حملہ ہونے کی اطلاعات، فوجی بیس سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع فوجی بیس پر ایک نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)




بتایا گیا ہے کہ 29 پالمز مرین کارپس بیس سے شدید فائرنگ کی اطلاعات ملیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیس میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی بھی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کے حوالے سے تاحال صورتحال واضح نہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ امریکا کی سب سے بڑی مرین کارپس بیس ہے۔