آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید36افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق.

47 مریض صحت یاب ہوئے ،4کورونا سے وفات پا گئے ،293نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے،محکمہ صحت عامہ

منگل 7 جولائی 2020 23:52

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید36افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،47کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ4کرونا کے مریض وفات پا گئے اور293نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سی17کا تعلق مظفرآباد،02کا میرپور،09کا بھمبر،اور8کا کوٹلی سے ہی اورکورونا وائر س سی2افراد کی مظفرآباد جبکہ ایک کی کوٹلی اور ایک کی بھمبر میں وفات ہوئی۔

آزادکشمیر میں اب تک18016 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی17964کے رزلٹ آچکے ہیں اور1419افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی788افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ591مریض زیر علاج ہیں اور 40مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 15کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،04کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی،5کاتعلق میرپور اور06کابھمبر اور4کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی788 افرادمیں سے باغ سے 72،بھمبر سی86، جہلم ویلی16،حویلی11، کوٹلی 50،میرپور93،مظفرآباد344،نیلم 7، پونچھ60،سدھنوتی سی49 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کی591 مریضوں میں سی452مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ139مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں18،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد13،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 3،ڈی ایچ کیو نیلم میں 3، ڈی ایچ کیو باغ میں 05،ڈی ایچ کیو حویلی میں 03،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 10،ڈی ایچ کیو میرپور میں 47، نیو سٹی ہسپتال میرپور05، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 16، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 02 اور ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 14 مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق15859افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :