اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد نے منشیات کے 2 سمگلرز گرفتار کرلئے،بھاری مقدار میں منشیات بر۱ٓمد

بدھ 8 جولائی 2020 13:38

اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد نے منشیات کے 2 سمگلرز گرفتار کرلئے،بھاری ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل ۱ٓباد نے بدھ کے روز منشیات کے 2 سمگلرز گرفتار کرلئے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات بر۱ٓمدکر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا کہ فورس پنجاب نے فیصل آباد کے علاقہ نزد اشرف سویٹ عبداللہ پور جڑانوالہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد عمران ولد پرویز اخترکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس سے 2.4کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری کارروائی فیصل آبادریلوے اسٹیشن کے قریب کی گئی جہاں ملزم شہباز ولد محمد یونس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2.7کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان فیصل آباد کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مزید بر ۱ٓں پولیس تھانہ جڑانوالہ نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس تھانہ جڑانوالہ سٹی کے ترجمان نے بتایا کہ جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ محمد بی بی کالونی میں اوباش نوجوان ثقلین نے 8 سالہ طیب کو ورغلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثقلین کو گرفتار کر لیاہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :