شہباز شریف اوربلاول بھٹو میں رابطہ ، اے پی سی کے انعقاد پر مشاورت

اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 8 جولائی 2020 18:10

شہباز شریف اوربلاول بھٹو میں رابطہ ، اے پی سی کے انعقاد پر مشاورت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پیپلز پارٹی کے خدشات کے بعد مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کر کے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت کی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے بھی بلاول بھٹو سے ان کے والد سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔یاد رہے کہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے شہباز شریف کے صحتیاب ہونے کے باوجود اے پی سی کے حوالے سے پیشرفت نہ کرنے پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا ۔