وفا قی پولیس کا کر یک ڈائون،ن 06مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 26ملزمان گرفتار

لا کھو ں روپے ما لیت کی مسروقہ شاہ زور گاڑی ،بھاری مقدار میں چرس، بئیر ، شراب ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ، مقدما ت درج

بدھ 8 جولائی 2020 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈائون جا ری ، مختلف کا رروائیو ںکے دوران 06مجرمان اشتہا ریو ں سمیت 26ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کی مسروقہ شاہ زور گاڑی ،بھاری مقدار میں چرس، بئیر ، شراب ، ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی لیے ہد ایا ت جار ی کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی میں وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈا?ن کے دوران مختلف کا رروائیوں کے دوران26ملزمان کو گرفتار کرلیا ، سیکرٹر یٹ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم چن زیب کو گرفتار کرکے 1کلو 115گر ام چرس برآمد کرلی ، بہا رہ کہو پولیس نے گا ڑ ی چوری کی واردات میں ملوث د و ملزمان طا ر ق محمود اور طا رق شبیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ شاہ زور گا ڑ ی رجسٹر یشن LES-6268ما لیتی 25لا کھ روپے بر آمد کرلی ،سی آئی اے پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزم ابر ار خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 470گرام چرس اور 10گر ام آئس برآمد کرلی ، تر نو ل پولیس نے دو ملزمان عرفان اور نو از خا ن کو گرفتار کرکے 270گر ام چرس اور 165گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم جو اد خا ن کو گرفتار کرکے آہنی مکہ بر آمد کرلیا، سبزی منڈی پولیس نے ملزم افضل تنویر کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، نو ن پولیس نے ملزم ولی خا ن کو گرفتار کرکے 430گر ام چرس برآمد کرلی ، رمنا پولیس نے تین ملزمان مدثر اصغر، حاکم خا ن اور محمد اشرف کو گرفتار کرکے دوپسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن اور 160گر ام چرس بر آمد کر لی ،شمس کا لو نی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث چارنا ئجیر ین منشیا ت فروشو ں LONIH,ONuchukwu,CHIMEZIE PRINEکو گرفتار کرکے 89کین بئیر اور 32بو تلیں شراب برآمد کرلی، جبکہ نو از خا ن اور محمد مدثر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 120گر ام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، کو رال پولیس نے ملزم مقصود علی کو گرفتار کرکے 807گر ام چرس بر آمد کرلی، نیلو ر پولیس نے ملزم فرقان کو گرفتار کرکے پسٹل 30معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران06 مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائو ن کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی