حقائق بیان کرتا ہوں تو ایوان میں شورمچ جاتا ہے ،غلام سرور خان

ہماری حکومت اصلاحات کی حکومت ہے ، اداروں کو ٹھیک کر نااور پچھلا گند صاف کرنا ہمارا مینڈیٹ ہے، اسمبلی میں خطاب دو ہزار آٹھ سے اٹھارہ تک خسارہ بڑھا،پی آئی اے میں صفائی کریں گے،ان لوگوں کو بھی ننگا کریں گے جنہوں نے سفارش پر پائلٹس بھرتی کئے ، وفاقی وزیر قومی اسمبلی اجلاس میں غلام سرور کے بیان پر اپوزیشن کی جانب سے جھوٹے جھوٹے کے نعرے… پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ گند اس حکومت نے کیا ہے، مرتضیٰ جاوید دنیا کے ٹاپ ٹین کرپٹ وزیراعظم میں نواز شریف شامل تھے،،چور کو چور نہ نہیں تو کیا کہیں ،دو نمبر کو دو نمبر نہ کہیں تو کیا کہیں ، غلام سرور خان کا اپوزیشن کوجواب

بدھ 8 جولائی 2020 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حقائق بیان کرتا ہوں تو ایوان میں شورمچ جاتا ہے ، ہماری حکومت اصلاحات کی حکومت ہے ، اداروں کو ٹھیک کر نااور پچھلا گند صاف کرنا ہمارا مینڈیٹ ہے۔ بدھ کو وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں کہاکہ حقائق بیان کرتا ہوں تو ایوان میں شور مچ جاتا ہے،ہماری حکومت اصلاحات کی حکومت ہے،اداروں کو ٹھیک کرنا اور پچھلا گند صاف کرنا ہمارا مینڈیٹ ہے ،پی آئی اے 462 ارب روپے کی مقروض ہے،کل 54 پائلٹس کو فارغ کردیا گیا ہے۔

غلام سرور خان نے کہاکہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے،یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی دنیا بھر میں ایئرلائنز اور مسافروں کی حفاظت پر نظر رکھتی ہے،پروازوں کی معطلی پہلی بار نہیں ہوئی،کبھی انسانی جانوں کے تحفظ سے متعلق توجہ نہیں دی گئی،2007-8 میں بھی حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر آپریشن معطل ہوا،اس ایجنسی نے 5 نکات ہمارے سامنے رکھے،تقریبا 5 پر ہی جواب دے دیا مگر کراچی طیارہ حادثہ ہو گیا،پائلٹ کی غلطی سامنے آئی اور 100 جانیں ضائع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دو ہزار آٹھ سے اٹھارہ تک خسارہ بڑھا،ہم نہ صرف پی آئی اے میں صفائی کریں گے،بلکہ ان لوگوں کو بھی ننگا کریں گے جنہوں نے سفارش پر پائلٹس بھرتی کئے ۔ غلام مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ آپ گند صاف کریں لیکن پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ گند اس حکومت نے کیا ہے،قومی اسمبلی اجلاس میں غلام سرور کے بیان پر اپوزیشن کی جانب سے جھوٹے جھوٹے کے نعرے لگائے گئے۔

غلام سرور خان نے کہاکہ ایک سال چار ماہ کی فورنزک انکوائری کے بعد 262پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار دی گئیں ،مختلف ایئر لائنز کے 102 پائلٹس گراونڈ کردیئے اور 54کے خلاف ایکشن لیا گیا،اپنی جگہ دوسروں کے امتحان دینے والے 26 پائلٹس کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں، اب تک 34کو معطلی کے لائسنس معطلی کا نوٹس بھیج دیئے ،غیر ملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں،متحدہ عرب امارات ایئر لائن کے 54پائلٹس میں سے 48کلیئر ہوگئے ،ویت نام ایئر لائن والے 11سے 9 پائلٹس کلیئر ہوگئے ،بحرین ایئرلائن کے 4میں سے 2 پائلٹس کلیئر ہوگئے،ملائشیا اور ترک ایئر لائن میں کام کرنے پاکستانی پائلٹس پر تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دنیا کے ٹاپ ٹین کرپٹ وزیراعظم میں نواز شریف شامل تھے،،چور کو چور نہ نہیں تو کیا کہیں ،دو نمبر کو دو نمبر نہ کہیں تو کیا کہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اے ٹی آر کی فلائٹ پر ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا تو یہ تحفظات درست ہیں ۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا