انسداد ڈینگی سرویلنس کے دوران ایئر کولرز اور الیکٹرک واٹر کولرز سے ڈینگی لاروے کی برآمد پر تمام اداروں و شہریوں کو فوری تدارکی اقدامات کی ہدایت

جمعرات 9 جولائی 2020 14:09

انسداد ڈینگی سرویلنس کے دوران ایئر کولرز اور الیکٹرک واٹر کولرز سے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) انسداد ڈینگی سرویلنس کے دوران بعض مقامات سے ایئر کولرز اور الیکٹرک واٹر کولرز سے ڈینگی لاروے کی برآمد پر تمام اداروں و شہریوں کو فوری تدارکی اقدامات کی ہدائت کر دی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر واٹر کولرز کی صفائی کویقینی بنائیں کیونکہ انسداد ڈینگی سرویلنس کے دوران زیادہ تر ایئر کولرز اور واٹر کولرز سے ڈینگی لاروا برآمد ہو رہا ہے جو کہ ڈینگی مچھر کے پھیلائو کے سلسلے میں انتہائی خطرے کا باعث ہے۔

فیصل ۱ٓباد ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے شہریوں سے کہا کہ وہ پانی کی ٹینکیوں پر آٹو میٹک سوئچ ضرور لگوائیں تاکہ اوورفلو کی وجہ سے کھڑے پانی میں لاروا کی افزائش کے خدشات کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم برسات اور موجودہ درجہ حرارت میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے خطرات موجود ہیں لہٰذ ا متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو انتہائی سنجیدہ انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی آئندہ ان کی صحت کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے لہٰذ ا محکمانہ فرائض کو نیکی کے جذبے کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ ڈینگی کے پھیلائو کا اندیشہ نہ رہے۔انہوں نے ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے کے سلسلے میں شہریوں سے آگاہی پیدا کرنے کے پروگرامزپرتسلسل کے ساتھ عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قبرستانوں،نرسریوں،ٹائر شاپس،کباڑخانوں اور ڈینگی کے خطرات کی دیگر جگہیں انسداد ڈینگی ٹیموں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہئیں ۔

متعلقہ عنوان :