وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چوہدری سجاد مہینس کی ملاقات ،ضلع نارووال کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعرات 9 جولائی 2020 19:11

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چوہدری سجاد مہینس کی ملاقات ،ضلع ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب انصاف ویلفیئر ونگ کے صدر چوہدری سجاد مہینس نے ملاقات کی ، ملاقات میں ضلع نارووال کی مجموعی صورتحال ، ترقیاتی کاموں اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، چوہدری سجاد مہینس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ضلع نارووال کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نہ صر ف فنڈز جاری کرنے بلکہ جلد نارووال کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ،چوہدری سجاد مہینس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو انصاف ویلفیئر ونگ کے موجودہ اور مستقبل میں ہونے والے اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ویلفیئر ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور حکومت ویلفیئرادارے بھی بھرپور تعاون کریںگے