صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت کوپنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت سے آگاہ کیا

جمعرات 9 جولائی 2020 20:53

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے صدر مملکت عارف علوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے صدر مملکت کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمود الرشید نے بتایا کہ پنجاب میں آئندہ چند ماہ میں بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سے متعلقہ پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی جارہی ہیں۔ صدر مملکت نے ہاؤسنگ سیکٹر کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔