اسپیکر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 14جولائی کو طلب کرلیا

جمعرات 9 جولائی 2020 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 14جولائی کو طلب کرلیا ہے بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے 18ممبران کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکوزیشن پر اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 14جولائی شام چار بجے طلب کرلیا ہے واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے 18اراکین اسمبلی کی جانب سے اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی کہ صوبے میں ٹڈی دل کی یلغار،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،بقایاجات پر کنکشنز کی کٹوتی،جعلی ادویات کی روک تھام وقیمتوں اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کوکنٹرول،غیر قانونی طورپر زرعی اجناس کی اسمگلنگ، سیندک کے لیز میں 15سالہ توسیع،بلوچستان کے محکمہ معدنیات کے قوائد وضوابط کے برخلاف دینے سمیت پی ایس ڈی پی 2020-21 میں من پسند اور غیر منتخب افراد کو نوازنا واپوزیشن حلقوں کو ترقیاتی اسکیمات سے محرومی پر بحث کرائی جائے۔