سندھ میں کورونا وائرس کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئے ، ملک بھر میں اموات پانچ ہزار سے زائد ہوگئیں

چوبیس گھنٹوں میں مزید 2751 کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا وائرس کیسز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار سے زائد ہوگئی

جمعہ 10 جولائی 2020 12:39

سندھ میں کورونا وائرس کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئے ، ملک بھر میں اموات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) سندھ میں کورونا وائرس کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئے جبکہ ملک بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئیں،چوبیس گھنٹوں میں مزید 2751 کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار سے زائد ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی بے قابو ہوگیا ، تعداد ایک لاکھ 900 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئینیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 2751 کیسز رپورٹ ہونے سے ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر گئی،چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 75 مریض چل بسے۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 85 ہزار سے زائد، کے پی کے میں 28406، اسلام آباد میں 13829، بلوچستان میں 11099، گلگت میں 1619 اور آزاد کشمیر میں 1485 ہوگئی۔ فاین سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ایکٹو کیسزکی تعداد کم ہوکر 89 ہزار 449 تک رہ گئی چوبیس گھنٹوں میں مزید 23255 کئے گئیابتک 15 لاکھ چودہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ملک بھر میں کورونا کے 420 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔